دو کروڑ یمنیوں کو خوارک کی قلت اور کورونا کا خطرہ، اقوام متحدہ

صنعاء ۔ 6 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کا کہنا ہے کہ دو کروڑ ایک ہزار یمنی شہریوں کو قحط اورخوارک کی قلت کا سامنا ہے جبکہ انہیں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کا بھی خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی نے یمن کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق یمن میں419 افراد …

صنعاء ۔ 6 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کا کہنا ہے کہ دو کروڑ ایک ہزار یمنی شہریوں کو قحط اورخوارک کی قلت کا سامنا ہے جبکہ انہیں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کا بھی خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی نے یمن کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق یمن میں419 افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہو چکے ہیں جن میں سے 95 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2کروڑ یمنی شہریوں کو کورونا وائرس کا خطرہ لاحق ہے۔