بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ2020-21 اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی

کوئٹہ۔ 20جون ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ 2020-21اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمان بزدارنے کابینہ کو مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی اس کے علاوہ سیکریٹری خزانہ نور الحق بلوچ نے کابینہ کو بجٹ …

کوئٹہ۔ 20جون ( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ 2020-21اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمان بزدارنے کابینہ کو مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی اس کے علاوہ سیکریٹری خزانہ نور الحق بلوچ نے کابینہ کو بجٹ تخمینہ محاصل و اخراجات مالی نظم و ضبط کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کابینہ کی جانب سے متوازن بجٹ کی تیاری پر محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ خزانہ کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ۔کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے ساتھیوں کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں بجٹ کی تیاری میں تمام ساتھیوں کی مشاورت شامل ہے ایک عوام دوست متوازن بجٹ اسمبلی لے جا رہے ہیں امید ہے اپوزیشن بھی منظوری میں ساتھ دے گی ۔آئندہ مالی سال میں بھی مالی نظم و ضبط کو یقینی بنائیں گے ۔آئندہ مالی کے آغاز ہی سے ترقیاتی فنڈز کے اجراءکا آغاز کیا جائے گا بجٹ کے سہ ماہی جائزہ کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا گیا ہے بجٹ میں صوبے کے محاصل میں اضافہ کو اولین ترجیح حاصل ہے ہم اپنے وسائل کو ترقی دیکر خود انحصاری کا حصول ممکن بنائیں گے۔

مزید خبریں