اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو صوبائی چیف سیکرٹریز نے ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور لاک ڈاﺅن کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں ٹارگٹڈ سمارٹ لاک ڈاﺅن کی صورت حال،این سی او سی میں کئے …
صوبائی چیف سیکرٹریز کی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کوملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور لاک ڈاﺅن کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو صوبائی چیف سیکرٹریز نے ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور لاک ڈاﺅن کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں ٹارگٹڈ سمارٹ لاک ڈاﺅن کی صورت حال،این سی او سی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد،آکسیجن او ر سیلنڈرز کی درآمد،وباءکے تناظر میں اہم طبی آ لات کے ضروری تخمینہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ این سی او سی سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ صوبائی حکومتیں پرائیویٹ کارپوریشنز اور دفاتر کے لئے نوٹیفکیشن جاری کریں کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن والے علاقوں میں رہنے والے ملازمین کو دفاتر سے غیر حاضری پر کوئی سزا نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاﺅ کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے نتائج 15روز بعد آ ئیں گے ۔ تاہم صوبائی حکومتیں اٹھائے گئے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں ۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے باعث 5لاکھ افراد کی نقل و حرکت محدود کی گئی ہے ۔ جس میں بڑے شہروں پشاور،ملا کنڈ،سوات،ہری پور،نوشہرہ اور شہر ی علاقوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ کوہستان اور اپر چترال سمیت دیگر سات اضلاع میں کورونا وائرس کا پھیلا ﺅ سامنے نہیں آیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس میں بتایا کہ8 شہر وں میں لاک ڈاﺅن لگایا گیا ہے۔ جس سے 10لاکھ آ بادی کی نقل و حرکت محدود کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننے پر 80فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صحت کے رہنما اصولوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12000ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے این سی او سی کو بتایا کہ 24اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کے زریعے 5لاکھ افراد کی نقل و حرکت محدود کی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری آ زاد جموں و کشمیر نے بتایا کہ وادی میں 59سمارٹ لاک ڈاﺅن لگائے گئے جس سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مفت فیس ماسک فراہم کر رہی ہے۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے بتایا کہ جس علاقے میں کورونا کے زیادہ کیسز آئیں گے۔ان علاقوں میں لاک ڈاﺅن لگانے کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔








