ڈیٹا دیکھ کر واضح ہو گیا کہ ماضی قریب کے حادثات کی اصل وجہ ہمارے پائلٹوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج وزیر ہوابازی نے قومی اسمبلی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کی عبوری رپورٹ پیش کی ہے، ماضی قریب کے حادثات کا ڈیٹا دیکھ کر یہ واضح ہو گیا کہ ان حادثات کی اصل وجہ ہمارے پائلٹوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج وزیر ہوابازی نے قومی اسمبلی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کی عبوری رپورٹ پیش کی ہے، ماضی قریب کے حادثات کا ڈیٹا دیکھ کر یہ واضح ہو گیا کہ ان حادثات کی اصل وجہ ہمارے پائلٹوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی چیزوں میں تو ٹریننگ کی کمی ہے لیکن اصل مسئلہ رویئے کا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پالپا نے پائلٹس کو ہر صورت پروٹیکٹ کرنے کا وطیرہ بنا لیا ہے۔ گلگت میں طیارہ حادثہ کی ذمہ دار خاتوں پائلٹ کو صرف 6 ماہ جہاز نہ اڑانے کی پابندی کی سزا دی گئی، اس کلچر کو بدلا جانا چاہیے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یونین کی طرف سے غلطی کرنے والوں کو بچانے کا رویہ درست نہیں، نہ ہی جعلی ڈگریاں اور جعلی لائسنس والوں کو ملازمتین دینے کا رویہ درست ہے۔اب ہمیں غلطی کرنے والوںکو سزائیں دینا ہوگی اور اس میں رکاوٹ بننے والے ہر مافیا کو نظر انداز کرنا ہوگا۔