گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے پاکستان میں 7288 بار حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) صوبائی حکومتیں،آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد صحت کے رہنما اُصولوں ہدایات پر عمل درآمد کرانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں تاکہ عوام کی حفاظت اور صحت کو بہتر بنانے کے لئے کورونا وباءکے پھیلاو پر قابو پایا جا سکے۔این سی اوسی سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے پاکستان میں …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) صوبائی حکومتیں،آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد صحت کے رہنما اُصولوں ہدایات پر عمل درآمد کرانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں تاکہ عوام کی حفاظت اور صحت کو بہتر بنانے کے لئے کورونا وباءکے پھیلاو پر قابو پایا جا سکے۔این سی اوسی سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے پاکستان میں 7288 بار حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی۔ 1070 سے زائد مارکیٹس دکانیں،0 صنعتوں کے یونٹ سیل کردیئے گئے اور1234 ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ سیل کیا گیا۔ پاکستان بھر میں صحت کے رہنما اُصولوں کی خلاف ورزیوں اور ان کے نفاذ کے اقدامات کے بارے میں تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں خلاف ورزیاں16،بند سیل کی گئی مارکیٹس شاپس14اور ٹرانسپورٹ2 ہیں۔آزاد جموں و کشمیرمیں خلاف ورزیاں 390 بند سیل کی گئی مارکیٹس شاپس53اورٹرانسپورٹ63ہیں بلوچستان میں خلاف ورزیاں786،بند سیل مارکیٹس شاپس95اور ٹرانسپورٹ203ہیں۔گلگت بلتستان میں خلاف ورزیاں 183بند سیل کی گئی ، مارکیٹس شاپس88 اور ٹرانسپورٹ 23 ہیں۔ خیبر پختونخوا میں خلاف ورزی3252بند سیل کی گئی مارکیٹس شاپس 178 اور ٹرانسپورٹ 105ہیں پنجاب میں خلاف ورزی2172 بند سیل کی گئی، مارکیٹس شاپس618اورٹرانسپورٹ816ہیں.سندھ میں خلاف ورزیاں 489بند سیل کی گئی، مارکیٹس شاپس24اورٹرانسپورٹ22ہیں۔