اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) حکومت نے صوبہ پنجاب ،صوبہ سندھ اور ریاست آزاد کشمیر میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت اب تک 100 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی ہے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر مستحق افراد میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت مالی امداد 12000 ہزار روپے فی خاندان کو ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت …
صوبہ پنجاب ،صوبہ سندھ اور ریاست آزاد کشمیر میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت اب تک 100 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) حکومت نے صوبہ پنجاب ،صوبہ سندھ اور ریاست آزاد کشمیر میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت اب تک 100 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی ہے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر مستحق افراد میں احساس ایمرجنسی کیش گرانٹ کے تحت مالی امداد 12000 ہزار روپے فی خاندان کو ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت تخفیف غربت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کووڈ۔19 سے متاثر ہو نے والے مستحق خاندانوں میں 12000 ہزار روپے فی خاندان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ پنجاب میں 49 لاکھ 64 ہزار سے زائد خاندانوں میں 60 ارب 31 کروڑ روپے، صوبہ سندھ میں 34 لاکھ 99 ہزار سے زائد خاندانوں میں 42 ارب 20 کروڑ سے زائد رقم اور ریاست آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 82 ہزار سے زائد خاندانوں میں 7 ارب 3 کروڑ سے زائد ان خاندانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ مجموعی طور پر 86 لاکھ 5 ہزار خاندانوں میں 100 ارب 63 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔








