اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان میں بننے والے وینٹلیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیںگے ۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ اور ویڈیو پیغام میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل اور این آر ٹی سی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے …
الحمدللہ پاکستان میں بننے والے وینٹلیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیںگے، فواد چودھری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان میں بننے والے وینٹلیٹرز کی پہلی کھیپ رواں ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیںگے ۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ اور ویڈیو پیغام میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل اور این آر ٹی سی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں۔ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔یہ تمام مشینیں ای یو اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹیلیٹرز تیار کرتے ہیں۔یہ پیچیدہ مشین ہے دنیا کا ہر ملک نہیں بنا سکتا۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ہمارے انجینئرز نے پہلا بیج تیار کرلیا ہے۔آئندہ ہفتے 8 سے 10 وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین مزید ڈیزائن تیاری کے آخری مراحل میں ہیں ۔اللہ کرے ہمیں وینٹیلیٹرز کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ اپنی ضروریات پوری کرکے ہم وینٹیلیٹرز باہر ملکوں کو بھی دے سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ جب پاکستان میں کووڈ۔19 کا پہلا کیس آیا ہم کچھ بھی نہیں بنا رہے تھے۔چند ماہ میں ہم بہت کچھ بنانے کے قابل ہوئے ہیں۔








