اللہ تبارک تعالیٰ کے فضل سے عمران خان جلد پاکستان کوتمام بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے‘ ‘ عثمان ڈار

سیالکوٹ28جون ( اے پی پی)وزےراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ کے فضل سے عمران خان جلد پاکستان کوتمام بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے‘ حکومت کروناکے خلاف جنگ جیتنے کے لئے بھرپوراقدامات کررہی ہے مگراپوزیشن کی طرز سیاست سے لگتاہے کہ شایدوہ نہیں چاہتی کہ حکومت اس جنگ میں سرخروہو۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی نیت پر کوئی …

سیالکوٹ28جون ( اے پی پی)وزےراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ کے فضل سے عمران خان جلد پاکستان کوتمام بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے‘ حکومت کروناکے خلاف جنگ جیتنے کے لئے بھرپوراقدامات کررہی ہے مگراپوزیشن کی طرز سیاست سے لگتاہے کہ شایدوہ نہیں چاہتی کہ حکومت اس جنگ میں سرخروہو۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی نیت پر کوئی شک نہیں کرسکتا ان کاہرقدم ملک وقوم کی بہتری اورترقی کے لئے اٹھ رہاہے۔عثمان ڈار نے ٹائےگر فو ر س کے حوالے سے کہا کہ ٹائےگر فورس کے نوجوانوں کا جذبہ خدمت قابل ستائش ہے پاکستان کا ہر نوجوان عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کے بہتر استعمال کےلئے ٹائےگر فورس تشکےل دی گئی ہے جس سے عوام کو بڑی آسانی ہوئی ہے۔ ان خےالات کا اظہار وزےراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے جناح ہاﺅس کانفرنس روم میں پاکستان تحرےک انصاف سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کی کورننگ باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پرصوبائی وزےر سپےشل اےجوکیشن پنجاب چوہدری محمد اخلاق، ضلعی صدر مہر کاشف ، سےنئر نائب صدر حماد شےخ، نائب صدر علی تےمور بٹ، نائب صدر ملک خالدادریس، جنرل سےکرٹری سید عمیر ، سےکرٹری اطلاعات ونشرےات میاں اعجاز جاوید،ایڈیشنل جنرل سےکرٹری چوہدری الطاف، جوائنٹ سےکرٹری میاں علےم جاوید، جوائنٹ سےکرٹری حیدر علی،فنانس سےکرٹری محمد علی چوہدری ودےگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزےر سپےشل اےجوکیشن پنجاب چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ تمام زمینی حقائق عوام کے سامنے رکھے ہیں ان عوامی مشاورت سے ہی آگے بڑھ رہے ہیں ۔عمران خان ملکی تاریخ کے واحدلیڈرہیں جنہوںنے تمام ترحالات سے قوم کوحقیقت سے باخبررکھاہے ۔عوام بھی تعاون کریں اورایس اوپیز پرسختی سے عمل کریں تاکہ جلد قاتل وباءسے نجات حاصل کی جاسکے ۔