اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے اب تک ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جاچکا ہے‘ وطن واپسی کے منتظر باقی پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔اتوار کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے اب تک کی جانیوالی کاوشوں کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ …
بیرون ممالک سے اب تک ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جاچکا ہے“ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے اب تک ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا جاچکا ہے‘ وطن واپسی کے منتظر باقی پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔اتوار کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے اب تک کی جانیوالی کاوشوں کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف ممالک میں وطن واپسی کے منتظر ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو اب تک واپس لایا جاچکا ہے۔اوورسیزپاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مددکی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کی نوکریاں ختم نہ ہوں۔جولوگ باقی رہ گئے ہیں ان کی جلد واپسی کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔








