وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ دنیا سمارٹ لاک ڈاﺅن کی اہمیت سمجھ رہی ہے ۔اتوار کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرتے ہوئے چار ماہ ہوگئے ہیں اور دنیا سمارٹ لاک ڈاﺅن کی اہمیت کو …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ دنیا سمارٹ لاک ڈاﺅن کی اہمیت سمجھ رہی ہے ۔اتوار کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرتے ہوئے چار ماہ ہوگئے ہیں اور دنیا سمارٹ لاک ڈاﺅن کی اہمیت کو سمجھ گئی ہے کہ یہی آگے بڑھنے کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین دیرپا نتائج کے لیے سمارٹ لاک ڈاﺅن کو اپنا رہی ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سٹیک ہولڈرز کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اگر کوئی دوسری حکومت ہوتی تو تباہی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا ۔