وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کا قومی اسمبلی میں مولانا اسعد محمود نکات کا جواب

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ اس ایوان میں مولانا فضل الرحمان کو دو گنا ووٹوں سے شکست دے کر آئے ہیں، جے یو آئی اسی پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھی ہے جس نے مولانا مفتی محمود کو گھسیٹ کر یہاں سے باہر نکالا تھا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں مولانا اسعد محمود کی طرف …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ اس ایوان میں مولانا فضل الرحمان کو دو گنا ووٹوں سے شکست دے کر آئے ہیں، جے یو آئی اسی پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھی ہے جس نے مولانا مفتی محمود کو گھسیٹ کر یہاں سے باہر نکالا تھا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں مولانا اسعد محمود کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا اسعد محمود کے والد کو انہوں نے دو گنا ووٹوں سے شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکی لیکس میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکی سفیر کے ساتھ ان کی بات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعظم بنائیں۔ جتنے بھی کشمیریوں سے ملا ہوں وہ مولانا فضل الرحمان کو پسند نہیں کرتے۔ جس پیپلز پارٹی کے ساتھ یہ بیٹھے ہیں اس نے ان کے دادا کو گھسیٹ کر یہاں نکالا تھا۔ ایک کچے گھر کے مالک تھے مگر کرپشن کرکے ارب پتی بن چکے ہیں۔