این سی او سی کے 100روز ہمارے لئے بہت اہم سنگ میل ہے، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا این سی او سی کے پلیٹ فارم سے عزم اور ہمت کے 100دنوں کے حوالہ سے خصوصی پیغام

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ این سی او سی کے 100 روز مکمل ہونا ہمارے لئے بہت اہم سنگ میل ہے، این سی او سی کی تشکیل کے بعد جو اشتراک عمل وجود میں آیا اس کے نتائج آج ہمیں مل رہے ہیں۔ این سی او سی کے پلیٹ فارم سے عزم اور ہمت …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ این سی او سی کے 100 روز مکمل ہونا ہمارے لئے بہت اہم سنگ میل ہے، این سی او سی کی تشکیل کے بعد جو اشتراک عمل وجود میں آیا اس کے نتائج آج ہمیں مل رہے ہیں۔ این سی او سی کے پلیٹ فارم سے عزم اور ہمت کے 100دنوں کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کے حوالہ سے بہت پہلے کام شروع کر دیا تھا یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارا اب تک کا رسپانس بہت مؤثر ہے لیکن این سی او سی کی تشکیل کے بعد جو اشتراک عمل وجود میں آیا اس کے نتائج آج ہمیں مل رہے ہیں کہ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کم ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے موثر انداز میں کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کیا اسی طرح انشاء اللہ ہم باقی ممالک کی نسبت کورونا وائرس پر قابو بھی جلد پا لیں گے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ این سی او سی میں ہم نے مل جل کر کام کیا ہے ۔