لاہور۔12 جولائی (اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر عوام کی لاپرواہی کروناکو ایک بار پھر بے قابو کرسکتی ہے‘ کورونا کاپھیلا ﺅ روکنے کیلئے عید سادگی سے منانے کے سواکوئی آپشن نہیں‘ کوروناکیخلاف تاریخی کردار پراین ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مختلف اضلاع سے آنےوالے پارٹی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور …
عید الاضحی پر عوام کی لاپرواہی کروناکو ایک بار پھر بے قابو کرسکتی ہے‘ کورونا کاپھیلا ﺅ روکنے کیلئے عید سادگی سے منانے کے سواکوئی آپشن نہیں‘،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

مزید خبریں
لاہور۔12 جولائی (اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر عوام کی لاپرواہی کروناکو ایک بار پھر بے قابو کرسکتی ہے‘ کورونا کاپھیلا ﺅ روکنے کیلئے عید سادگی سے منانے کے سواکوئی آپشن نہیں‘ کوروناکیخلاف تاریخی کردار پراین ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مختلف اضلاع سے آنےوالے پارٹی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عےد الفطر پرعوام نے کورونا کو سنجےدہ نہےں لےا جسکی وجہ سے کورونا کی وباءمےںآنےوالی شدت سب نے دےکھی ہے اب اگر اےسی ہی غلطی عید الاضحی پر کی گئی تو اسکے خطر ناک نتائج نکلےں گے اس لےے کورونا سے بچاﺅ اور اسکے پھےلاﺅ کو روکنے کےلئے ضروری ہے کہ اےس او پےز پر سو فےصد عملد رآمد کےا جائے، مویشی منڈیوں میں بھی ایس اوپیز پر عمل میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیںکےونکہ کوتاہی کر نےوالے کورونا کے مر ےضوں کی تعداد مےں اضافے کا سبب بن سکتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے جسکی وجہ سے صرف پاکستان کو ہی نہیں امر یکہ اور بر طانیہ جیسے ممالک کو بھی معیشت کا چیلنج ہے ان حالات مےں بھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت کی مضبوطی کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور سٹاک مارکیٹ مسلسل 10 روز 7.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کرنے والی دنیا کی تیسری مارکیٹ بن گئی، ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، کاروباری حجم میں 6 ماہ میں سب سے بڑا اضافہ ملکی ترقی کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے معاملے پرحکومت کسانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی ،وزیر اعظم عمران خان ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کیلئے پیکج کا بھی اعلان کر چکے ہیں، حکومت کی پہلے دن سے ےہ پالےسی ہے کہ کسانوں سمےت معاشرے کے تمام طبقات کو مضبوط بنائےں گے ،عوام کو صحت اور تعلےم سمےت تمام سہولتوں کی فراہمی ےقےنی بنائےں گے، نےا پاکستان ہاﺅسنگ سکےم اور عوام کو آسان شرائط پر قر ضے دےنے کا حکومتی فےصلہ بھی تارےخ ساز ہے اور ےہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اپنے غر ےب عوام کےساتھ کھڑی ہے ۔گور نر پنجاب نے کشمےر مےں بھارتی افواج کے مظالم کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمےر مےںبے گناہ کشمےر ےوں کی نسل کشی اور بدتر ےن دہشت گردی کر رہا ہے، دنےا کو اس کا سخت نوٹس لےنا چاہےے، جب تک مسئلہ کشمےر حل نہےں ہوگاا س وقت خطے مےں امن کا قےام بھی ممکن نہےں ہوسکتا ،کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ،ہم کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مقدمہ ہر فورم پر پوری قوت سے لڑیں گے۔








