اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی‘ وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیاں حیرت انگیز نہیں تھیںکیونکہ یہ نظام کا ایک حصہ اور وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی‘ وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیاں حیرت انگیز نہیں تھیںکیونکہ یہ نظام کا ایک حصہ اور وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے اور تمام فلاحی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشرے کے غریب اور محروم طبقات کو تاریخی ریلیف فراہم کرنے اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام شروع کیا‘ سابقہ حکومتوں نے تاریخ میں عام آدمی کیلئے ایسا کوئی پیکج نہیں دیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ غریب اور نادرا افراد کیلئے تعمیر شدہ مکانات کی فراہمی کیلئے ہا وسنگ سکیم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومتوں نے میرٹ کی خلاف ورزی کرکے جعلی ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو اداروں میں بھرتی کیا‘ موجودہ حکومت نظام میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کر سکتی ‘ اپوزیشن صرف بدعنوانی کے معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹا اور وہ نیک اور دیانتدار وزیراعظم عمران خان سے قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) حاصل نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانے دیا گیا تاہم وہ اپنے خلاف درج بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے واپس وطن آئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی دولت لوٹنے والوں سے واپس کرانے کیلئے پرعزم ہیں اور یہ رقم عوام کے فلاح و بہبود کے لیے استعمال کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاون کے تصور کو دنیا نے تسلیم کیا ہے‘ پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے۔








