مکہ مکرمہ۔ 17جولائی (اے پی پی) سعودی ماہر فلکیات ملھم بن محمد الہندی (جو فلکیاتی اور خلائی علوم کی عرب تنظیم کے رکن بھی ہیں) نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال حج کا رکن اعظم وقوفہ عرفہ جمعرات 30 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ متوقع ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق ماہر فلکیات ملھم بن محمد الہندی نے کہا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 29 …
سعودی عرب، وقوف عرفہ 30 جولائی کو متوقع

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔ 17جولائی (اے پی پی) سعودی ماہر فلکیات ملھم بن محمد الہندی (جو فلکیاتی اور خلائی علوم کی عرب تنظیم کے رکن بھی ہیں) نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال حج کا رکن اعظم وقوفہ عرفہ جمعرات 30 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ متوقع ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق ماہر فلکیات ملھم بن محمد الہندی نے کہا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 29 ذی قعدہ بروز پیر بمطابق 20 جولائی رات کو 8 بجکر 33 منٹ پر جنم لے گا، اس وجہ سے پیر کو سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آئے گا۔ ملک بھر میں چاند غروب آفتاب کے بعد جنم لینے کی وجہ سے نظر نہیں آسکتا لہذا ذی القعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہونے کی توقع ہے۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اسلامی شریعت کا مسلمہ ضابطہ یہ ہے کہ اگر قمری مہینے کی 29 تاریخ کو چاند نظر نہ آئے تو ایسی صورت میں مہینہ 30 دن کا ہوگا لہذا منگل کو ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہوگی اور بدھ 22 جولائی کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ تناظر میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات کو ہوگا اور عید الاضحی 31 جولائی بروز جمعہ ہوگی۔








