اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 29 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 156ارب 70 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 46 ارب 95 کروڑ روپے 38 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کئے گئے۔ پنجاب میں 58 لاکھ 31 ہزارسے زائدافراد میں 70ارب 56 کروڑروپے …
احساس کیش پروگرام کے تحت اب تک مستحق افراد میں 156ارب 70 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 29 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 156ارب 70 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 46 ارب 95 کروڑ روپے 38 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کئے گئے۔ پنجاب میں 58 لاکھ 31 ہزارسے زائدافراد میں 70ارب 56 کروڑروپے تقسیم کئے گئے۔ خیبرپختونخوامیں 22 لاکھ 8 ہزارسے زائدافراد میں 26 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے۔ بلوچستان میں 7ارب 83 کروڑ روپے 6 لاکھ 44 ہزارسے زائدافراد میں تقسیم کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں 93 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزادکشمیر میں 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 58 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ اسلام آباد میں 80 کروڑ روپے سے زائد رقم 66 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔








