پارلیمانی سیکرٹری خارجہ عندلیب عباس کاقومی اسمبلی میں نصرت واحد کے سوال کا جواب

اسلام آباد ۔ 17جولائی (اے پی پی)وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں سب سے بڑا تخریب کار ملک ہے جس کی وجہ سے خطہ میں وہ تنہائی کا شکار ہو رہا ہے‘ حکومت نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کی راہ ہموار کی ہے جس کی وجہ سے ایران‘ افغانستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں …

اسلام آباد ۔ 17جولائی (اے پی پی)وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا میں سب سے بڑا تخریب کار ملک ہے جس کی وجہ سے خطہ میں وہ تنہائی کا شکار ہو رہا ہے‘ حکومت نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کی راہ ہموار کی ہے جس کی وجہ سے ایران‘ افغانستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نصرت واحد کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری خارجہ عندلیب عباس نے کہا کہ پاکستان کے جنوبی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتدری لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ہم نے افغانستان کے ساتھ تجارت کھولی۔ بھارت خطہ میں تنہائی کا شکار ہے۔ ایران کو بھی ایکسپورٹ جاری ہے۔ بھارت پورے جنوبی ایشیا میں سب سے بڑا تخریب کار ہے۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس سے کافی فائدہ ہوا ہے۔ اب کورونا کی صورتحال کی وجہ سے حالات سب کے سامنے ہیں۔ اب ہم وینٹی لیٹرز بھی ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں