وزیر اعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے انتظامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینان ،وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی نیشنل سکیورٹی ڈاکٹر معید یوسف سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے انتظامات اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر کوشش کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے انتظامات اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر کوشش کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معاون خصوصی برائے نیشنل سکیورٹی ڈاکٹر معید یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر معید یوسف نے کورونا کے تناظر میں بیرون ممالک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی جس کے دوران انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں 70 ملکوں سے دو لاکھ پچیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے وزیر اعظم کے وعدے کو پورا کیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے انتظامات اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر کوشش کرتے رہیں گے۔