صحافت کی سیڑھی لگا کر پرکشش انتظامی عہدوں پر براجمان رہنے والے اب بے چین ہیں ،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ صحافت کی آڑ میں حکمرانوں سے عہدے اور مالی فوائد حاصل کرنے والوں کے لئے عمران خان ڈراؤنے خواب بنے ہوئے ہیں جنہوں نے ساری زندگی بلے کو ہاتھ نہیں لگایا انہیں خصوصی خدمات کے عوض چیئرمین پی سی بی لگا دیا جائے تو اتنا غصہ تو بنتا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ صحافت کی آڑ میں حکمرانوں سے عہدے اور مالی فوائد حاصل کرنے والوں کے لئے عمران خان ڈراؤنے خواب بنے ہوئے ہیں جنہوں نے ساری زندگی بلے کو ہاتھ نہیں لگایا انہیں خصوصی خدمات کے عوض چیئرمین پی سی بی لگا دیا جائے تو اتنا غصہ تو بنتا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ چڑیوں کا دانا بند ہونے پر طوطے اڑانا سمجھ میں آتا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نجم سیٹھی صاحب کو مال کی سپلائی بند ہے اس وجہ سے تھوڑا سٹھیا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ صحافت کی سیڑھی لگا کر پرکشش انتظامی عہدوں پر براجمان رہنے والے اب بے چین ہیں کہ جس سٹوری میں پی آئی اے کا ذکر تک نہیں وہاں بھی بغض نکالنے کیلئے ایسی تصاویر استعمال کرتے ہیں بندہ پوچھے قومی اداروں کو 40 سال میں تباہ کس نے کیا۔

مزید خبریں