اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماء نور ولی محسود کو اقوام متحدہ کی داعش اور القاعدہ کی فہرست میں شامل کرنے اور اس کے اثاثے منجمد کر کے سفری پابندیاں عائد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ دیگر ممالک بھی اسی نقش قدم پر چلیں گے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے …
پاکستان کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماء نور ولی محسود کو اقوام متحدہ کی داعش اور القاعدہ کی فہرست میں شامل کرنے اور اس کے اثاثے منجمد کر کے سفری پابندیاں عائد کرنے کا خیر مقدم امید ہے دیگر ممالک بھی اسی نقش قدم پر چلیں گے، پاکستان نے پہلے ہی یو این سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پابندیاں عائد کی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماء نور ولی محسود کو اقوام متحدہ کی داعش اور القاعدہ کی فہرست میں شامل کرنے اور اس کے اثاثے منجمد کر کے سفری پابندیاں عائد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ دیگر ممالک بھی اسی نقش قدم پر چلیں گے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی یو این سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پابندیاں عائد کی ہیں اور امید ہے کہ دیگر ممالک بھی اسی نقش قدم پر چلیں گے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پہلے ہی ٹی ٹی پی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے جو پاکستان کے اندر مختلف دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے۔پاکستان نے ملک میں جامع سیکورٹی آپریشن کے ذریعے ٹی ٹی پی کو شکست دی ہے،تاہم ٹی ٹی پی پاکستانی سرحدوں سے باہر تیسرے ملک کے سہولت کاروں کے تعاون سے آپریٹ کر رہی ہے۔ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا ارتکاب، مالی اعانت ، منصوبہ بندی کرنے اور سہولت کاری میں ملوث افراد کے خلاف جنگ کی اپنی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔








