مرغزار چڑیا گھر میں موجود کاوان ہاتھی کی بقیہ زندگی گزارنے کے لئے کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لئے واقع پناہ گاہ بہترین اور موزوں ترین علاقہ ہے،ماہرین جنگلی حیات

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) ماہرین جنگلی حیات پر مبنی 8 رکنی ایکسپرٹ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر میں موجود کاوان ہاتھی کی بقیہ زندگی گزارنے کے لئے کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لئے واقع پناہ گاہ بہترین اور موزوں ترین علاقہ ہے جہاں پر اس کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی سے جمعرات کو جاری ہونے …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) ماہرین جنگلی حیات پر مبنی 8 رکنی ایکسپرٹ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر میں موجود کاوان ہاتھی کی بقیہ زندگی گزارنے کے لئے کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لئے واقع پناہ گاہ بہترین اور موزوں ترین علاقہ ہے جہاں پر اس کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کمیٹی نے اس تجویز کی بنیاد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لئے واقع پناہ گاہ میں پہلے ہی کئی ہاتھی موجود ہیں اوراس کے علاوہ اس پناہ گاہ میں دنیا کئے مختلف علاقوں سے 80 کے لگ بھگ ہاتھیوں کو بقیہ زندگی گزارنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ان ہاتھیوں کی نگرانی اور دیکھ بال عالمی اہمیت کے حامل ماہرین جنگلی حیات کرتے ہیں۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے میڈیا فوکل پرسن اور ڈپٹی دائریکٹر محمد سلیم نے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمینٹ بورڈ نے مئی 21 کو جاری ہونے واہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک اہم فیصلے کی روشنی میں گذشتہ ماہ ایک 8 رکنی کمیٹی بنائی تاکہ اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر میں واقع کاوان ہاتھی کی بقیہ زندگی گذارنے کے لئے اس کو قدرتی پناہ گاہ میں آزاد چھوڑنے کے بارے مختلف تجاویز پر غور کیا جا سکے۔ جولائی 13 کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں اس اہم کمیٹی کے ممبران نے ہاتھی کو بقیہ زندگی گزارنے کے لئے بہتر وائلڈ لائف سینکچوریز کی مختلف تجاویز پر غور کیا۔ بالآخر اس کمیٹی نے متفقہ طور پر تجویز دی کہ کمبودیا میں جنگلی حیات کے لئے واقع پناہ گاہ اسلام آباد چڑیاگھر کی ہاتھی کاوان کے لئے اپنی بقیہ زندگی گزارنے کے لئے بہترین اور موزوں ترین علاقہ ہے، جہاں پرصحت مند زندگی گزارنے کے لئے اس کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے میڈیا فوکل پرسن نے کہا کہ اس کمیٹی کے اسلام آباد چڑیا گھر کی ہاتھی کاوان کی کمبوڈیا منتقلی کے حوالہ سے تجویز کے متعلق کل ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کو وفاقی وزارت کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا۔ میڈیا فوکل پرسن محمد سلیم کے مطابق، مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم اسلام آ باد چڑیا گھر کی ہاتھی کی وائلڈ لائف سینکچوری منتقلی ایک غمگین کرنے والا اقدام ہوگا تاہم انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہاتھی کی بقیہ صحت مند زندگی کی خاطر یہ فیصلہ بھی مثبت اقدام ہوگا۔

مزید خبریں