اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہائرنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جلد نئے میٹر ریڈرز بھرتی کر لئے جائیں گے، ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے، ٹرانسفارمرز میں بجلی کو مانیٹر کرنے کا نظام نصب کیا جائے گا، سابق حکومت نے ڈسکوز پر توجہ نہیں دی، اب دن رات اس …
ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہائرنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جلد نئے میٹر ریڈرز بھرتی کر لئے جائیں گے، وزیر برائے پاور عمر ایوب کا ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد خان کے سوال کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ہائرنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، جلد نئے میٹر ریڈرز بھرتی کر لئے جائیں گے، ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے، ٹرانسفارمرز میں بجلی کو مانیٹر کرنے کا نظام نصب کیا جائے گا، سابق حکومت نے ڈسکوز پر توجہ نہیں دی، اب دن رات اس حوالے کام کیا جا رہا ہے، متبادل توانائی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان کے سوال کے جواب میں وزیر برائے پاور عمر ایوب نے بتایاکہ ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن کے بعد ہائرنگ کا عمل روک دیا گیا تھا، سٹافنگ کا بہت ایشوز ہے، میٹر ریڈرز کم ہیں، اس لئے میٹر ریڈنگ کے حوالے سے بھی شکایات آتی ہیں۔ اب سٹافنگ کا مسئلہ حل کیا جا رہاہے، جلد میٹر ریڈرز بھرتی کر لئے جائیں گے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان کے سوال کے جواب میں وزیر برائے پاور عمر ایوب نے بتایاکہ ہم سے پہلے بجلی کی ٹرانسمیشن 18 لائینزہزار سے زائد نہیں تھیں، اب 23 ہزار سے زیادہ ہیں، اب ہم اداروں کو بہتر کر رہے ہیں، ڈسٹری بیوشن کو بہتر کر رہے ہیں، ٹرانسفارمرز میں توانائی کو مانیٹر کرنے کا نظام لائیں گے، لائن لاسز، چوری کنٹرول کریں گے، یہ ایسے اقدامات ہیں جو پہلے کبھی کسی نے نہیں کئے، سابقہ حکومتوں نے جن ڈسکوز پر توجہ نہیں دی، ان پر بھی توجہ دے رہے ہیں، دن رات اس حوالے سے کام کر رہے ہیں، بلوچستان میں متبادل توانائی کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں، ماضی میں ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا، سابق دور میں طویل دورانیے کے بریک ڈائون ہوئے، ہماری کارکردگی ایسی ہے کہ ہماری حکومت نہ صرف اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ عوام آئندہ پانچ سال کیلئے بھی منتخب کریں گے۔ سینیٹر گیان چند، اشوک کمار کے سوال کے جواب میں وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے عمر ایوب نے بتایا کہ سوئی سدرن بلوں کے حوالے سے جدید نظام پر کام کر رہی ہے، الیکٹرانک میٹرز کی تنصیب کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں۔








