سیالکوٹ17 جولائی( اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امُور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ شہر اقبال کے باسیوں کو جدید اور عالمی معیار کی میونسپل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے سیالکوٹ شہر کا ماسٹر پلان تشکیل یا جائے گا جس میں آئندہ 25سالہ منصوبہ کی جائے گی ، ایشین ڈویلپمنٹ کے انٹر سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ …
ایشین ڈویلپمنٹ کے انٹر سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت سیالکوٹ کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی، سیوریج کے نظام کی اپ گریڈیشن، سالٹ ویسٹ مینجمنٹ ، لینڈ یوز،لینڈ فل سائیٹ اور ٹرانسپورٹ سمیت ماحول کو صحت مند بنانے کیلئے پارکس کی اپ گریڈیشن کی جائے گی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امُور نوجواناں عثمان ڈار کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ17 جولائی( اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امُور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ شہر اقبال کے باسیوں کو جدید اور عالمی معیار کی میونسپل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے سیالکوٹ شہر کا ماسٹر پلان تشکیل یا جائے گا جس میں آئندہ 25سالہ منصوبہ کی جائے گی ، ایشین ڈویلپمنٹ کے انٹر سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت سیالکوٹ کے باسیوں کو پینے کا صاف پانی، سیوریج کے نظام کی اپ گریڈیشن، سالٹ ویسٹ مینجمنٹ ، لینڈ یوز،لینڈ فل سائیٹ اور ٹرانسپورٹ سمیت ماحول کو صحت مند بنانے کیلئے پارکس کی اپ گریڈیشن کی جائے گی اس سلسلہ میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اربن ڈویلپمنٹ کے ماہرین کی مدد حاصل کی جائے گی جن کے تجربہ اور مہارت سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا اور شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبے بنائیں جائیں گے تانکہ عوام الناس ان سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پنجاب انٹر سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹس کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ماہرین اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر سلیم ، اے ڈی سی ریونیو میر محمد نواز بھی موجود تھے ۔ معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے امُور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ کر خرچ کرے گے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے تانکہ عوام الناس ان سے بھرپور استفاد ہ حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ بغیر وقت ضائع کئے منصوبہ بندی کا فیزجلد مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہونا چاہئے تانکہ منصوبے کی تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ایشین ڈویلپمنٹ کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ سیالکوٹ میں عالمی معیار کی منصوبہ بندی کریں جس سے ناصر ف شہریوں کو سہولیات میسر ہوں بلکہ باہر سے آنے والے ایک واضع تبدیلی محسوس کرسکیں ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر سلیم نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور امید ظاہر کی ضلعی انتظامیہ اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کی بدولت تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے ۔








