پاکستان نے بھارت کو دہشت گردی میں ملوث جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے’ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو دہشت گردی میں ملوث جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی تیسری پیشکش کی ہے، اب بھارت کے ردعمل کا انتظار ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو بھارت کو دوسری بار کلبوشن تک قونصلر رسائی دی …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو دہشت گردی میں ملوث جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو تک تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی تیسری پیشکش کی ہے، اب بھارت کے ردعمل کا انتظار ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو بھارت کو دوسری بار کلبوشن تک قونصلر رسائی دی گئی تھی تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سفارتکار کلبھوشن کی کوئی بات سنے بغیرچلے گئے۔ بھارتی سفارتکار بات کرنے سے کتراتے رہے، کلبھوشن پکارتارہا، بھارتی سفارتکار دم دبا کر بھاگ گئے جس سے بھارت کی بدنیتی کھل گئی، یہ رسائی نہیں چاہتے تھے۔

مزید خبریں