اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) ملک میں مون سون شجرکاری مہم 2020ء کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو کہوٹہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت زرتاج گل بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ دریں اثناء وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے شجرکاری مہم کے حوالہ سے کہا …
ملک میں مون سون شجرکاری مہم 2020ء کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہوٹہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) ملک میں مون سون شجرکاری مہم 2020ء کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو کہوٹہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت زرتاج گل بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ دریں اثناء وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے شجرکاری مہم کے حوالہ سے کہا کہ 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت اس سال 20 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ یہ منصوبہ نہ صرف قدرتی ماحول کے تحفظ و ترقی کے لئے سود مند ثابت ہو رہا ہے بلکہ نوجوانوں اور بالخصوص دور دراز علاقوں کے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکار مختلف اضلاع میں شجرکاری کے منصوبے میں معاونت فراہم کریں گے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے جنگلات کے رقبے اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے اقدامات کا عالمی اقتصادی فورم، یو این ہیبیٹاٹ، یو این ڈی پی، یو این سی سی ڈی اور آئی یو سی این جیسے عالمی اداروں نے بھی اعتراف کیا ہے۔








