وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ جمعہ کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیر ہائوس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ وزیر جنگلات سردار میر اکبر اور سیکرٹری جنگلات سید ظہور گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جنگلات کی بقا میں انسانی زندگی کی بقاء ہے، …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ جمعہ کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیر ہائوس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ وزیر جنگلات سردار میر اکبر اور سیکرٹری جنگلات سید ظہور گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جنگلات کی بقا میں انسانی زندگی کی بقاء ہے، آزاد کشمیر کا بلین ٹری منصوبہ پاکستان بھر میں مثال ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ درخت کاٹنے والا جتنا بھی بااثر ہو بلاتخصیص کارروائی کی جائے۔ وزیر جنگلات اور سیکرٹری جنگلات کی مثالی کارکردگی کو سراہتا ہوں،رواں سال 62 ملین پودہ جات کی افزائش کا ہدف تھا جسے پورا کیا گیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا جذبہ پیدا کیا جائے، عوام محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر درختوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں