اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے، جہیز جیسی رسم کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، طاہر محمود اشرفی

لاہور۔17 جولائی (اے پی پی )چیئرمین پاکستان علماء کونسل و دارالافتاء پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے ، جہیز جیسی رسم کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، اسلام بچیوں کی تعلیم کا حکم دیتا ہے ، واجب قربانی ادا کریں اور نفلی قربانی کے پیسے مستحقین میں تقسیم کر دیں ، نفلی حج …

لاہور۔17 جولائی (اے پی پی )چیئرمین پاکستان علماء کونسل و دارالافتاء پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے ، جہیز جیسی رسم کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، اسلام بچیوں کی تعلیم کا حکم دیتا ہے ، واجب قربانی ادا کریں اور نفلی قربانی کے پیسے مستحقین میں تقسیم کر دیں ، نفلی حج ادا کرنیوالے بھی اپنے پیسے مستحقین میں تقسیم کر دیں تو زیادہ اجر ملے گا۔ یہ بات انہوں نے گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام احترام انسانیت اور بچوں کے تعلیم کا درس دیتا ہے۔ جہیز جیسی رسم کی وجہ سے لاکھوں بچیاں شادی سے محروم ہیں، جاہلانہ رسوم کے خاتمے کیلئے محراب و منبر اور تعلیم یافتہ طبقہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ذلحج کا اول عشرہ برکتوں اور رحمتوں والا عشرہ ہے، واجب قربانی ادا کرنی ہو گی ، نفلی قربانی اور حج کا ارادہ کرنے والے مستحقین میں پیسے تقسیم کر دیں، اللہ کریم ان کو کامل اجر سے نواز دیگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام حقوق اللہ اور حقوق العباد کی تکمیل کا درس دیتا ہے، انسانیت کیلئے آسانیاں پیدا کرنے سے ہی اللہ کی رحمتیں نازل ہوں گی۔ اجتماع کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک کے اندر اتحاد اور یکجہتی کی فضا ء کو خراب کرنے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے، تمام مکاتب فکر محرم الحرام میں امن و امان کے حوالہ سے متحد ہیں، متحدہ علماء بورڈ کا مشترکہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ خواہشات پر نہیں حقائق پر فیصلے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ کے تعاون سے ملک بھر میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے مشترکہ اجتماعات ہو رہے ہیں،19 جولائی کو لاہور اور 21 جولائی کو گوجرانوالہ میں اہم اجلاس ہو ں گے۔

مزید خبریں