موجودہ حکومت کی کارکردگی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومتوں کی نسبت بہت بہتر ہے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروںکے اندر احتسابی عمل شروع کیا ہے تاکہ ان کی …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروںکے اندر احتسابی عمل شروع کیا ہے تاکہ ان کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکے اور مزید شفافیت لائی جاسکے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے پی آئی اے ،سٹیل ملز اور سول ایوی ایشن سمیت متعدد اداروں کو نقصان پہنچایا جنہوں نے اپنے ادوار میں پی آئی اے جیسے ادارے میں جعلی ڈگریوں پر نا تجربہ کا ر پائلٹس بھرتی کئے۔ انہوں نے سسٹم میں بہتری لانے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قومی اہمیت کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے لئے تیار ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے صحیح سمت گامزن ہے ۔

مزید خبریں