سال2021 پاکستان کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے کا سال ثابت ہوگا، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ 2021 پاکستان کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے کا سال ثابت ہوگا کورونا وائرس سے بخیر و خوبی نجات کے بعد انشاء اللہ ملک کے طول و عرض میں ہوٹل ریسٹورنٹ سیاحتی مراکز اور سیر گاہیں کھلیں گی اور وزیراعظم پاکستان عمران …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ 2021 پاکستان کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے کا سال ثابت ہوگا کورونا وائرس سے بخیر و خوبی نجات کے بعد انشاء اللہ ملک کے طول و عرض میں ہوٹل ریسٹورنٹ سیاحتی مراکز اور سیر گاہیں کھلیں گی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق علاقائی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحت کو فروغ دے کر کاروبار اور ملازمتوں کے لاتعداد نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار ہوٹل گیسٹ ہاؤس وٹورزم ایسوسی ایشن کے مرکزی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی اور انہیں کرورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ اگر کرونا وائرس شدت اختیار نہ کرتا تو اب تک ہوٹل اور سیاحتی مراکز کھولے جاتے تاہم عیدالاضحی کے بعد کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر حالات سازگار ہوئے اگست کے دوسرے ہفتے تک ہوٹل سیاحتی مراکز اور گیسٹ ہاؤسز کھول دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سیاحتی رابطہ بورڈ میں ایسوسی ایشن کو نمائندگی دی جائے گی اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جن سے اس شعبے سے متعلق کورونا سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ذوالفقار بخاری نے مزید کہا کہ ہوٹل گیسٹ ہاؤس ٹورازم سے متعلق جن لوگوں کے کاروبار کورونا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں انہیں بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے بھی اسٹیٹ سے مشاورت کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ گیسٹ ہاؤسز کے لائسنسز کی تجدید کا فیصلہ بہت جلد کر لیا جائے گا تاکہ گیسٹ ہاؤسز مالکان کی مشکلات دور ہو سکیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ صوبوں کی مشاورت سے ہوٹل گیسٹ ہاؤسز کیلئے ایس او پیز اور گائیڈلائنز تیار کرلی گئی ہیں اور صوبہ سندھ سے جواب موصول ہونے کے فورا بعد اس سلسلے میں واضح اعلان کر دیا جائے گا۔انہوں نے ہوٹل گیسٹ ہاؤسز اور ٹورازم کے شعبوں سے متعلق سرمایہ کاروں کی قومی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے ان کی بھرپور معاونت کی جائیگی.ملاقات کے دوران متعدد دیگر متعلقہ امور پر بھی غور و خوص کیا گیا اور وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی نے اس سلسلے میں مثبت اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی سے ملاقات کرنے والوں میں آل پاکستان ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر گلریز خٹک، چیئرمین طاہر اوریازئی، ڈاکٹر عثمان قاضی جنرل سیکرٹری، آصف خان انفارمیشن سیکرڑی، سلیمان اعوان ٹریننگ سیکرڑی شامل تھے جنہوں نے انہیں مختلف نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں