وزیر اعلیٰ پنجاب سے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں اراکین اسمبلی،عمائدین،کارکنوں وشہریوں کی ملاقات وزیر اعلیٰ نے بلوچی زبان میں حال احوال پوچھا، لوگوں کے مسائل سنے، درخواستیں وصول کیں ، ،عثمان بزدار

لاہور۔17 جولائی (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے یہاںسرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں اراکین اسمبلی، عمائدین، کارکنوں اورشہریوں نے ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ نے بلوچی زبان میں حال احوال پوچھا۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے، درخواستیں وصول کیں اورمسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔منتخب نمائندوں ، عمائدین اورکارکنوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے افسروں کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو …

لاہور۔17 جولائی (اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے یہاںسرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں اراکین اسمبلی، عمائدین، کارکنوں اورشہریوں نے ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ نے بلوچی زبان میں حال احوال پوچھا۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے، درخواستیں وصول کیں اورمسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔منتخب نمائندوں ، عمائدین اورکارکنوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے افسروں کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر شہر جاؤں گا،عام لوگوں سے ملکر زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہوتی ہے،میرا اپنے عوام سے مسلسل رابطہ ہے اوریہ تعلق پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم محنت اوراخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ،سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیںگے،ان عناصر کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوںگے،میں عوام سے ہوں اورعوام کی خدمت کیلئے جان بھی حاضر ہے ۔انہوںنے کہا کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹے گئے،ہماری حکومت نے اس غلط روایت کا خاتمہ کیاہےـجنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے ا ستعمال نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام پرخرچ کریگی ،جنوبی پنجاب کی ترقی کو سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا،تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیاہےـجنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے،ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہےـڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں،پانی چوری کے واقعات پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کریں گے ـ کسی کرپٹ اہلکار کو برداشت نہیں کرونگا،پولیس اورانتظامی افسران کو فری ہینڈ دیا ہے ۔پنجاب میں میرٹ کویقینی بنایا ہے۔فلاح عامہ کے منصوبوں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مزید خبریں