چیئرمین این سی او سی اسد عمراور این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس (آج) ہفتے کوکراچی میں ہو گا

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) این سی او سی کی مرکزی ٹیم کراچی پہنچ گئی ۔ چیئرمین این سی او سی اسد عمراور این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہفتے کوکراچی میں ہو گا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور دیگر صوبوں …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) این سی او سی کی مرکزی ٹیم کراچی پہنچ گئی ۔ چیئرمین این سی او سی اسد عمراور این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہفتے کوکراچی میں ہو گا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور دیگر صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد اور مویشی منڈیوں کی مینجمنٹ کے سلسلے میں تمام صوبے بریفنگ دیں گے.ہاٹ سپاٹ ایریاز، سمارٹ لاک ڈاو¿ن ، کانٹیکٹ ٹریسنگ کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا جائے گا.این سی او سی کا صوبائی دارالحکومت میں یہ دوسرا اجلاس ہے۔ اس سلسلے کا پہلا اجلاس گزشتہ ہفتہ لاہور میں منعقد ہوا تھا۔ صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے ان اجلاس کا مقصد کورونا وبا کے خلاف قومی یکجہتی, مسائل کی بہتر تفہیم, ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صوبوں کی کورونا کے خلاف کارکردگی کو سراہنا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سندھ میں عید الاضحی, مویشی منڈیوں اور محرم الحرام کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔