عوام کو ماسک پہننے کا حکم نہیں دوں گا، ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 18 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عوام کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے ماسک پہننے کا حکم نہیں دیں گے۔’فاکس نیوز‘سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک میں ماسک لازمی بنائے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کچھ آزادی ملنی چاہئے۔ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں …

واشنگٹن ۔ 18 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عوام کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے ماسک پہننے کا حکم نہیں دیں گے۔’فاکس نیوز‘سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک میں ماسک لازمی بنائے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کچھ آزادی ملنی چاہئے۔ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاو¿چی نے قومی اور مقامی رہنماو¿ں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ماسک پہننے کے لئے تحریک دینے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے اور ہمیں ماسک پہننا چاہئے۔