اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020-21ءکے بجٹ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان کے لیے خزانہ ڈویژن کے چار جاری و نئے منصوبوں کے لیے2000.647 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ خزانہ ڈویژن کے حکام کے مطابق خزان ڈویژن کے صوبہ بلوچستان میں چار جاری اور نئے منصوبوں کے لیے 2000.647 ملین روپے مختص کیے …
وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت بلوچستان کے لیے خزانہ ڈویژن کے چار جاری و نئے منصوبوں کے لیے2000.647 ملین روپے مختص
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2020-21ءکے بجٹ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت بلوچستان کے لیے خزانہ ڈویژن کے چار جاری و نئے منصوبوں کے لیے2000.647 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ خزانہ ڈویژن کے حکام کے مطابق خزان ڈویژن کے صوبہ بلوچستان میں چار جاری اور نئے منصوبوں کے لیے 2000.647 ملین روپے مختص کیے ہیں ان میں کیڈٹ کالج خاران کے جاری منصوبے کی تعمیر کے لیے 349.647 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور پر 1209.990 ملین روپے لاگت آئے گی۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری منصوبے کے لیے 800 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور پر 2500 ملین روپے لاگت آئے گی۔گوادر سیف سٹی کے جاری منصوبے کے لیے کے لیے 600 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے پر مجموعی طور پر 2269 ملین روپے لاگت آئے گی۔ڈویلپمنٹ آف زیارت ٹاو¿ن کے نئے منصوبے کے لیے 200 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ کے منصوبے پر کل لاگت کا تخمینہ 1200 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ خزانہ ڈویژن کے ان چار منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 2000.647 ملین روپے لاگت آئے گی۔









