اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وفاقی حکومت نے ملک میں مواصلات کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کے لیے فیصل آباد خانیوال ایم فور موٹروے 184 کلومیٹر طویل جاری منصوبے کے لیے رواں مالی سال 2020-21 ءکے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں مواصلات ڈویڑن کے اس منصوبے کے لیے 2500 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ وزارت مواصلات کے سرکاری ذرائع کے …
فیصل آباد خانیوال ایم فور موٹروے 184 کلومیٹر طویل جاری منصوبے کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مواصلات ڈویژن کے ¿ منصوبے کے لیے 2500 ملین روپے مختص
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وفاقی حکومت نے ملک میں مواصلات کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کے لیے فیصل آباد خانیوال ایم فور موٹروے 184 کلومیٹر طویل جاری منصوبے کے لیے رواں مالی سال 2020-21 ءکے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں مواصلات ڈویڑن کے اس منصوبے کے لیے 2500 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ وزارت مواصلات کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصل آباد خانیوال ایم فور موٹروے کے 184 کلو میٹر طویل جاری منصوبے کے لیے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 2500 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 60823.660 ملین روپے لگایا گیا ہے۔کالا شاہ کاکو سے لاہور18.3 کلومیٹر 6 رویہ رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں 86.380 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی تعمیر پر مجموعی طور پر لاگت 12848.047 ملین کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔









