عالمی ہوائی سفر پرعاید بڑی بندشوں کے باوجود ہم نے بیرون ملک پھنسے اپنے شہریوں اور سمندرپار کام کرنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ نبھایا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی ہوائی سفر پرعاید بڑی بندشوں کے باوجود ہم نے بیرون ملک پھنسے اپنے شہریوں اور سمندرپار کام کرنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ نبھایا۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکلات کے باوجود دنیا بھر سے 250,000 پاکستانی وطن واپس لائے گئے۔ انہوں نے اس عزم …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی ہوائی سفر پرعاید بڑی بندشوں کے باوجود ہم نے بیرون ملک پھنسے اپنے شہریوں اور سمندرپار کام کرنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ نبھایا۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکلات کے باوجود دنیا بھر سے 250,000 پاکستانی وطن واپس لائے گئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انکی حکومت سمندر پار پاکستانیوں کی ہر ممکن انداز میں مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔