اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے،کشمیریوں نے 19 جولائی کو قرارداد الحاق پاکستان کی منظوری دےکر اپنی منزل کا تعین کر دیا تھا۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے اور …
کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے،کشمیریوں نے 19 جولائی کو قرارداد الحاق پاکستان کی منظوری دےکر اپنی منزل کا تعین کر دیا تھا، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا یوم الحاق پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے،کشمیریوں نے 19 جولائی کو قرارداد الحاق پاکستان کی منظوری دےکر اپنی منزل کا تعین کر دیا تھا۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے اور اس وابستگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی ہے اور کشمیری آج بھی مقبوضہ کشمیر کے کونے کونے میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں اور اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ لازوال رشتوں میں مضبوطی آئی ہے اور آج کشمیریوں کی تیسری نسل اپنے حق خوداردیت کے حصول کے لیے اپنے آباو اجداد کی طرح پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ وادی میں بھارتی سفاکیت کی انتہا ہو چکی ہے اور نام نہاد سرچ آپریشنز کی آڑ میں روزانہ کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کا سال مکمل ہونے کو ہے اور بھارت نے پچھلے ایک سال سے مقبوضہ وادی میں لاک ڈاون کر رکھا ہے اور وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیری یوم الحاق پاکستان اس عزم سے منائیں رہے ہیں کہ حق خوداردیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرانے سمیت تمام ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور حق خوداردیت کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے اور آج اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت تمام عالمی فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی حفاظت اور بھارتی ہندو انہتا پسند فاشسٹ پالیسیز کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ وقت آ چکا ہے کہ عالمی برادری بیانات سے آگے بڑھ کر کشمیریوں کو ان کا حق خوداردیت دلوانے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں دہایوں سے جاری ظلم و جبر کی سیاہ رات کا خاتمہ کیا جا سکے۔








