، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئرز پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے منشور میں اولین ترجیحات ہے، موجودہ حکومت عوام کو دوستانہ ماحول مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ درختوں سے موسمیاتی تبدیلیوں پر بڑا اثر پڑتا ہے جو کہ گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے۔ ہفتہ …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے منشور میں اولین ترجیحات ہے، موجودہ حکومت عوام کو دوستانہ ماحول مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ درختوں سے موسمیاتی تبدیلیوں پر بڑا اثر پڑتا ہے جو کہ گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے۔ ہفتہ کو ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئرز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت آکسیجن مہیا کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں اور ماحول سے کاربن کا اخراج کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے درخت لگانے کی اہمیت پر ہمیشہ زور دیا ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ جنگلات صاف ستھرے ماحول اور انسانوں کی بقاءکیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ہمارے پاس جنگلات کا صرف 5 فیصد رقبہ ہے جو صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے مزید سکڑ رہا ہے تاہم حکومت مستقبل میں جنگلات کے رقبے کو 5 فیصد سے بڑھا کر 28 فیصد کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت شفاف آکسیجن مہیا کرتے ہیں اسلئے ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کیلئے کمیونیٹیز اور اداروں کو شامل کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ ہمارے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اسلئے انہیں جنگلات اور درخت لگانے کی اہمیت کے بارے آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اپنی نسلوں کی بقاءکیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔