اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2020ءکے دوران مشینری کی مجموعی ملکی درآمدات میں 1.56فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق گذشتہ مالی سال میں درآمدات کا حجم 8.782ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2019ءکے دوران مشینری کی درآمدات 8.921ارب ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح مالی سال 2019ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ءکے دوران مشینری …
گذشتہ مالی سال 2020ءکے دوران مشینری کی مجموعی ملکی درآمدات میں 1.56فیصد کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2020ءکے دوران مشینری کی مجموعی ملکی درآمدات میں 1.56فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق گذشتہ مالی سال میں درآمدات کا حجم 8.782ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2019ءکے دوران مشینری کی درآمدات 8.921ارب ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح مالی سال 2019ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ءکے دوران مشینری کی مجموعی درآمدات میں 139ملین ڈالر یعنی 1.56فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران الیکٹریکل مشینری کی درآمدات 26.41فیصد جبکہ بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 8.74فیصد اضافہ ہوا ہے ۔








