وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا بیان

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک جاری رہنے والی حالیہ مون سون موسم شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں تقریباً 20 کروڑ پودے لگائے جائیں گے جبکہ اس دوران گرین روزگار کے مواقع بھی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اتوار کو جاری ایک بیان میں …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک جاری رہنے والی حالیہ مون سون موسم شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں تقریباً 20 کروڑ پودے لگائے جائیں گے جبکہ اس دوران گرین روزگار کے مواقع بھی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اتوار کو جاری ایک بیان میں مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے صوبوں کی مشاورت سے طے کیے گئے ہداف کی تفصیلات بتاتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اس شجرکاری مہم کے دوران سب سے زیادہ پودے خیبرپختونخوا میں لگائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کل 8 کروڑ پودے لگائے جائیں گے، سندھ میں 6 کروڑ پودے، پنجاب میں 3 کروڑ 70لاکھ، آزاد جموں و کشمیر میں ایک کروڑ 40 لاکھ، گلگت بلتستان میں 20 لاکھ 50 ہزار، بلوچستان میں 6 لاکھ 20 ہزار اور بقیہ پودے غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے باعث ملکی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے جس کے باعث لاکھوں لوگ بیروگار ہوئے ہیں تاہم اس شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر میں گرین روزگار کے مواقع بھی پیدا کرنے کے حوالے سے انتظام کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ ہرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اس تین ماہ پر مشتمل مون سون شجرکاری مہم جو جولائی سے ستمبر تک جاری رہے گی کے دوران ملک بھر میں تقریباً 35000 گرین نوکریوں کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں جس میں اس کورونا وائرس کے باعث کام کرنے والے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے بیروزگار لوگوں کو یہ گرین روزگار فراہم کیا جائے گا۔ اس گرین روزگار اسکیم کے تحت تین ماہ پر مبنی مون سون شجرکاری مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 18000 گرین روزگار، 6222 آزاد جموں و کشمیر میں، 4800 سندھ میں 4000 پنجاب میں، 1000 گلگت بلتستان میں اور 448 سے زیادہ گرین روزگار کے مواقع بلوچستان میں بیروزگارہونے والے لوگوں کو فراہم کیا جائے گا۔