کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ہے، عبدالرزاق داﺅد

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر براتجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ہے، مشکل حالات کے باوجود مالی سال2019-20ءمیں تمام برآمد کنندگان کو اچھی کارگردگی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کے ہماری برآمدات سال 2018-19ءکے مقابلے میں صرف 6 فیصد کم ہوئی ہیں جبکہ اسی سال بنگلہ …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر براتجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ہے، مشکل حالات کے باوجود مالی سال2019-20ءمیں تمام برآمد کنندگان کو اچھی کارگردگی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کے ہماری برآمدات سال 2018-19ءکے مقابلے میں صرف 6 فیصد کم ہوئی ہیں جبکہ اسی سال بنگلہ دیش میں 17فیصد جبکہ انڈیا میں 14فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کے لاک ڈاﺅن کو بروقت ختم کرنا معاشی لحاظ سے اہم فیصلہ تھا۔ این سی او سی کے روزانہ اجلاسوں میں وفاقی اور صوبائی رابطوں کی وجہ سے اچھی کارکردگی رہی۔ انہوں نے کہا کے ہمارے برآمد کنندگان اپنی کوششوں ، محنت اور صارفین تک رسائی کے لئے تعریف کے مستحق ہیں۔