مسلم لیگ ن کے دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخی کرپشن ہوئی،لیپ ٹاپ سکیم کے نام پر نوجوانوں کو دھوکا اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا گیا،عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخی کرپشن ہوئی ۔ لیپ ٹاپ سکیم کے نام پر نوجوانوں کو دھوکا اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا گیا۔اتوار کولیگی رہنماءعطا تارڈ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عطا تارڈ …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخی کرپشن ہوئی ۔ لیپ ٹاپ سکیم کے نام پر نوجوانوں کو دھوکا اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا گیا۔اتوار کولیگی رہنماءعطا تارڈ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عطا تارڈ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نواز شریف کا وژن تھا،نواز شریف کا اصل ویژن کرپشن کرنا اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں تھا ، انہوں نے کہا کہ لیگی دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخ ساز کرپشن ہوئی،مریم نواز نے وزیراعظم آفس میں بیٹھ کر کرپشن اور کک بیکس کی منصوبے بنائے،وزیراعظم ہاﺅس میں طے ہوتا تھا اپنے رشتہ داروں میں لیپ ٹاپ کیسے بانٹنے ہیں،عثمان ڈارنے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کے نام پر نوجوانوں کو دھوکا اور خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ۔ عثمان ڈار کا عطا تارڈ کو کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ اسکیم کے موازنہ کا چیلنج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڈ بتائیں یوتھ اسکیم کے نام پر کتنے نوجوانوں کو روزگار دیا ، لیگی رہنماءحکومت کے ہر اقدام کا کریڈٹ لینے کی مضحکہ خیز روایت ترک کریں۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے پاکستان بنانے کے خواب کا کریڈٹ علامہ اقبال کی بجائے نواز شریف کو نہ دے دیں۔