واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد39 لاکھ61 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں حالیہ دنوں میں اضافہ …
امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد39 لاکھ 61 ہزار سے تجاوزکرگئی، ایک لاکھ 44 ہزار افراد ہلاک

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 21 جولائی (اے پی پی) امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد39 لاکھ61 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 1967606ہے، ملک میں اب تک کورونا سے ایک لاکھ 44 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں میںکورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ امریکہ میں اب کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3961429 متاثر ہوئے ہیں۔








