وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزراء شفقت محمود اور اسد عمر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاو¿ن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاو¿ن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران ملک میں کورونا وبائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے اپنے محدود وسائل کے باوجود، کورونا وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے مو¿ثر اقدامات کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاو¿ن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ عیدالاضحی کے دوران ہمیں حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس وبائی چیلنج سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکیں۔ تینوں وزراءکے مابین 5 اگست کے حوالہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ دوران ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔