اسلام آباد میں کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی نشاندہی اور آئسولیشن سے وبا واضح طور پر کم ہو رہی ہے، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی نشاندہی اور ان کی آئسولیشن سے وبا واضح طور پر کم ہو رہی ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 13 جون کو 4136 ٹیسٹ ہوئے …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی نشاندہی اور ان کی آئسولیشن سے وبا واضح طور پر کم ہو رہی ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 13 جون کو 4136 ٹیسٹ ہوئے اور 771 پازیٹو جبکہ کل کے دن میں 1452 ٹیسٹ ہوئے اور صرف 26 پازیٹو آئے، یعنی مثبت کیسز میں 95 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے اس بہتری پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور مقامی انتظامیہ کو شاباش دی اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔