پاکستان میں یورپین یونین مشن کی سربراہ کی وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں یورپین یونین مشن کی سربراہ اَنے مارچل نے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے منگل کو وزارت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹرمینجمینٹ، گرین اکانامک رکوری، رنیو ایبل انرجی، درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ماحولیات، گرین …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں یورپین یونین مشن کی سربراہ اَنے مارچل نے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے منگل کو وزارت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹرمینجمینٹ، گرین اکانامک رکوری، رنیو ایبل انرجی، درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ماحولیات، گرین روزگار کے مواقع پیداکرنے کے حوالے سے منسلک ملکی منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش پر مشیر ملک امین اسلم نے پاکستان میں یورپین یونین مشن کی سربراہ کی تعریف کی۔ مشیر ملک امین اسلم نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ان شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، یورپین یونین کے تجربوں سے سیکھنے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں ملک کر کام کرے گی۔ ملک امین اسلم نے یورپین یونی مشن کی پاکستان میں سربراہ کو وزیراعظم عمران خان کے گرین اور کلین وژن کے مطلق تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے اَنے مارچل کو گرین روزگار کے مواقع کے حوالے سے شروع کئے گئے گرین اِسٹیمیولس، پروٹیکٹڈ ایریازاِنی شیئٹو، کلین گرین پاکستان اِنی شیئٹوز سے ماحولیات کو بہتر کرنے کے ساتھ سرسبز معیشت کو ملک میں فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ امین اسلم نے یورپین یونین مشن کے سربراہ اَنے مارچل کو ملک میں ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید بنانے کے لیے نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی، تحفظِ جنگلات اور جنگلی حیات کے حوالے سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام حاصل ہونے ماحلیاتی اور معاشی فائدوں سے بھی آگاہ کیا۔ ملک امین نے ملاقات کے دوران کہا کہ گرین اسٹیمیولس جیسے منصوبے کے تحت ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے اب تک 86000 ڈیلی ویجرز کو گرین روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت حالیہ سال کے آخر تک کروناوائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے 2 لاکھ لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔گرین منصوبے شروع کرنے پر پاکستان میں یورپین یونین مشن کی سربراہ اَنے مارچل کی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔ یورپین یونین کی اَنے مارچل نے وزارت کی جانب سے ایسے منصوبے لانے پر مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم اور وزارت کی حوسلہ افزائی کی۔