اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے کورونا وائرس ہنگامی صورتحال کے دوران قومی جذبے سے سرشار ہو کر قومی مقصد کیلئے بے مثال خدمات پیش کیں، حکومت نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عیدالاضحی کے فوراً بعد ”ٹائیگر فورس ڈے“ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو نجی ٹی …
معاون خصوصی امور نوجواناں عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے کورونا وائرس ہنگامی صورتحال کے دوران قومی جذبے سے سرشار ہو کر قومی مقصد کیلئے بے مثال خدمات پیش کیں، حکومت نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عیدالاضحی کے فوراً بعد ”ٹائیگر فورس ڈے“ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزمائش کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس تشکیل دی تھی لیکن اپوزیشن جماعتیں تاحال اس پر تنقید میں مصروف ہیں، ٹائیگر فورس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، کوئی بھی پاکستانی شہری مشکل وقت میں اس فورس کا حصہ بن کر رضاکارانہ طور پر قوم کی خدمت کر سکتا ہے۔ عثمان ڈارنے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ ہر ایشو میں عیب تلاش کرنے کی بجائے مہلک وباءکے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں۔ انہوں نے وباءکے خلاف جنگ میں ٹائیگر فورس کے سرگرم کردار اور جذبات کی تعریف کی اور کہا کہ وباءسے نجات پانے کے بعد یہی فورس ملک بھر میں درخت لگانے کی مہم کا بھی حصہ ہو گی۔








