احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھرمیں مستحق افراد میں 158 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے،ترجمان

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 30 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحق افراد میں 158 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پروگرام کے ترجمان کے مطابق سندھ میں 39 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد میں 47 ارب 76 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ پنجاب میں 58 لاکھ 70 …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 30 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحق افراد میں 158 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پروگرام کے ترجمان کے مطابق سندھ میں 39 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد میں 47 ارب 76 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ پنجاب میں 58 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد میں 71 ارب 3 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ خیبرپختونخوامیں 22 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد میں 26 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے۔ بلوچستان میں 6 لاکھ 49 ہزار سے زائدافراد میں 7 ارب 88 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں 94 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 15 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ اسلام آباد میں 67 ہزار سے زائد افراد میں 81 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔