پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 233ویں کور کمانڈرزکانفرنس کاانعقاد

راولپنڈی۔ 21 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی کو درپیش ہر خطرے کا مو¿ثر جواب دیا جائے گا، کورونا وائرس کی وباءکے دوران عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وباءکے خلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس …

راولپنڈی۔ 21 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی کو درپیش ہر خطرے کا مو¿ثر جواب دیا جائے گا، کورونا وائرس کی وباءکے دوران عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، وباءکے خلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 233ویں کور کمانڈرزکانفرنس جی ای ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر کانفرنس کے دوران ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں پرغور کیا گیا جبکہ خطہ کی سکیورٹی صورتحال پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام فارمیشنزکی تیاریوں کو سراہا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا، آئندہ ماہ اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام کو ایک سال ہو جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹڈی دل اور کورونا وائرس کے خلاف سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر فارمیشنز کے تعاون کو سراہا۔ آرمی چیف نے کورونا وباءکے خلاف لڑائی میں سول انتظامیہ کی مدد کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ کمانڈرز نے ملک بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی کوششوں کو سراہا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کو درپیش ہر خطرے کا مو¿ثر جواب دیا جائے گا۔