ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ایوان بالا کی ہاﺅس بزنس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی)سینیٹ کی ہاﺅس بزنس کمیٹی کو پارلیمنٹ لاجز میں اراکین سینیٹ کے لئے 104 فیملی سوئٹس کی تعمیر کے لئے کنسلٹنٹ کے تقرر سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ عمل 5 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد معاملے کے حوالے سے کمیٹی کو رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔ سینیٹ کی ہاﺅس بزنس کمیٹی کا اجلاس …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی)سینیٹ کی ہاﺅس بزنس کمیٹی کو پارلیمنٹ لاجز میں اراکین سینیٹ کے لئے 104 فیملی سوئٹس کی تعمیر کے لئے کنسلٹنٹ کے تقرر سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ عمل 5 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد معاملے کے حوالے سے کمیٹی کو رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔ سینیٹ کی ہاﺅس بزنس کمیٹی کا اجلاس منگل کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین، سینیٹر یوسف بادینی، سینیٹر سردار شفیق ترین، سینیٹر فدا محمد، سینیٹر کہدہ بابر اور دیگر نے شرکت کی۔ کمیٹی نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ اس عمل کے باقی ماندہ تمام قواعد و ضوابط جلد مکمل کئے جائیں تاکہ کنسلٹنٹ کے تقرر کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد کام تیزی سے کیا جا سکے۔ کمیٹی نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تفصیلات کا پلاننگ کمیشن کے ساتھ تبادلہ کیا جائے تاکہ درکار فنڈز کے اجراءکے عمل کا بھی آغاز ہو سکے۔ سی ڈی اے حکام کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ اگر کسی مرحلہ میں مدت میں توسیع درکار ہو تو اس سے متعلق بھی متعلقہ حکام سے تفصیلات طلب کی جائیں۔ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس کی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ ایم سی آئی سے پارلیمنٹ لاجز کی مرمت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عملدرآمد کے فقدان کے حوالے سے کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایک آخری اجلاس چیف میونسپل آفیسر اور ڈائریکٹر لاجز سی ڈی اے کے ساتھ کیا جائے گا تاکہ معاملے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔ اجلاس میں لاجز کے لئے بجٹ کے اجرائ، بعض لاجز کی خستہ حالی اور سینیٹرز کے زیر استعمال 83 سوئٹس کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔