اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح مخصوص طبقات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کی خدمت کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ناکام بنانے کی کوششیں ہمیں …
حیرت ہے کس طرح مخصوص طبقات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خدمت سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، سیّد ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح مخصوص طبقات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کی خدمت کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ناکام بنانے کی کوششیں ہمیں مزید کام کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی حیثیت میں معاشرے اور حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حقوق کے لئے لڑتا رہوں گا۔








